English   /   Kannada   /   Nawayathi

دفاعی صنعت میں ترکی نے68 فیصد طاقت حاصل کر لی ہے: صدر رجب طیب ایردوان

share with us

انقرہ:13؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دفاعی صنعت میں ترکی نے68 فیصد طاقت حاصل کر لی ہے۔ضلع سقاریہ کی تحصیل کھاراسُو میں منعقدہ" BMC آٹو موٹیوآئندہ 50 سال کے لئے اجتماع "نامی تقریب سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ترکی کا دیوالیہ نکل گیا ہے ، ملکی پیداوار رُک گئی ہے" جیسے دعووں کے مقابلے میں ملک میں سرمایہ کاری بھی جاری ہے اور پیداوار بھی ۔

انہوں نے کہا کہ ترکی پورے وقار کے ساتھ اپنے پاوں پر کھڑا ہے اور اپنے راستے پر سفر کو جاری  رکھے ہوئے ہے۔ترکی کے اپنی فوجی صلاحیت، اقتصادی، سیاسی اور سفارتی قابلیت کے ساتھ مضبوط ہونے پر مجبور ہونے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ خاص طور پر دفاعی صنعت کے شعبے میں ہماری مزاحمتی قوت یقیناً بہت بلند سطح پر ہے۔

مستقبل میں ترکی کی دفاعی صنعت کی قوت کے مزید مضبوط ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ 2002 میں جب ہم نے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا تو ہماری دفاعی صلاحیت 20 فیصد تھی جو اس وقت بڑھ کر 68 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کیا یہاں تک کافی ہے؟ نہیں کافی نہیں ہے اس میں اور بھی ا ضافہ ہو    گا۔

دفاعی صنعت میں بیرونی انحصار  کی شرح میں کمی پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ 2002 میں اس شعبے میں ہمارے بیرونی انحصار کی شرح 80 فیصد تک تھی جو کم ہو کر 35 فیصد رہ گئی ہے۔

ہر طرح کی مشکلات میں قطر کے ترکی کا ساتھ دینے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اپنے قطری بھائیوں کے ترکی کے ساتھ اتحاد کو ہم  نے نہ تو کبھی فراموش  کیا ہے اور نہ ہی کریں گے۔ اب کے بعد بھی دفاعی صنعت سے تجارت تک اور سیاحت سے توانائی تک ہر شعبے میں ترکی۔قطر اتحاد مضبوطی کے ساتھ جاری رہے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا