English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی باغیوں کے حملہ میں یمن کے اعلیٰ انٹيليجنس اہلکار کی ہلاکت

share with us

صنعاء:13؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)يمن کے اعلیٰ سطحی انٹيليجنس اہلکار بريگيڈيئر صالح تماح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اتوار تيرہ جنوری کے روز دم توڑ گئے ہیں۔ وہ دس جنوری کے روز حوثی باغيوں کی جانب سے العند ايئر بيس پر کيے گئے ڈرون حملے ميں شديد زخمی ہوئے تھے۔ باغيوں کے اس حملے ميں تماح سميت سات يمنی اہلکار ہلاک اور گيارہ ديگر زخمی ہوئے تھے۔ اسی حملے کی وجہ سے اس فائر بندی معاہدے کا مستقبل اب غير واضح ہے، جس پر يمنی جنگ ميں برسرپيکار قوتوں نے پچھلے ماہ سويڈن ميں منعقدہ امن مذاکرات ميں اتفاق کيا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا