English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی شہر طائف میں مختلف دکانوں سے غیر ملکی خواتین گرفتار

share with us

طائف:13؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی شہر طائف کیلیبر ڈیپارٹمنٹ نے مختلف دکانوں میں کام کرنے والی غیر ملکی خواتین کو گرفتار کیا ہے جو سعودیوں کا روپ دھارے ہوئے تھیں۔طائف لیبر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عمر الوعیل نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ دکانوں کے مالکان نے سعودائزیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسی خواتین کو دکانوں پر بٹھا رکھا تھا جو سعودی خواتین کا روپ دھارے ہوئے تھیں۔لیبر ڈیپارٹمنٹ کی تفتیشی ٹیموں کو دھوکہ دینے کیلئے ایسا کیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ زنانہ ملبوسات و اشیا فروخت کرنے والی دکانوں میں صرف سعودی خواتین کو ہی بھرتی کیاجاسکتا ہے۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی تفتیشی ٹیموں میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں جو دکانوں میں سعودی خواتین کی موجودگی کی یقین دہانی کرتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا