English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکرائن ترکی سے چھ ڈرون طیارے خریدے گا،معاہدہ طے پا گیا 

share with us


طیارے خریدنے کا معاہدہ ایردآن کے ساتھ ایک ملاقات میں طے پایا،یوکرائینی صدر


انقرہ:13؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)یوکرائن ترکی سے چھ ڈرون طیارے خریدے گا۔ ترکی میں تیار کردہ یہ ڈرونز ایک سال کے اندر اندر یوکرائن کے حوالے کر دیے جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائینی صدر پیٹرو پوروشینکو نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ڈرون طیارے خریدنے کا یہ معاہدہ گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ایک ملاقات میں طے پایا تھا۔ اس طرح کے ترک ڈرون طیارے چوبیس گھنٹے میں قریب سات ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کرنے اور پچپن کلوگرام تک وزن ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یوکرائنی حکومت نے ترکی سے دفاعی نوعیت کا یہ معاہدہ ایک ایسے وقت پر کیا ہے، جب روس اور یوکرائن کے مابین شدید کشیدگی جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا