English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیرس بیکری دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد ہوئی چار،50زخمی ہوئے،فرانسیسی وزیرداخلہ

share with us


ہلاک ہونیوالوں میں دوفائر فائٹرزبھی شامل،آگ پر قابو پالیا،صورتحال اب کنٹرول میں ہے،بیان 


پیرس:13؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)فرانسیسی وزیرداخلہ کرسٹوفی کیسٹنرنے کہاہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مصروف کاروباری علاقے میں واقع ایک بیکری میں گیس کے اخرا ج کے بعد زور دار دھماکے سے چارافرادہلاک جبکہ 50زخمی ہوئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوفی کیسٹنر نے واقعے میں ان چار ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان میں دو فائر فائٹر بھی شامل ہیں۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ امدادی کارروائیوں میں دو سو سے زیادہ فائر فائٹروں نے حصہ لیا اور صورت حال اب کنٹرول میں ہے۔یہ واقعہ ایسے وقت میں رونما ہوا ہے جب زرد صدری تحریک کے ہفتہ وار ہونے والے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے پیرس اور فرانس کے دوسرے شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا