English   /   Kannada   /   Nawayathi

فون پر رابطہ کرکے انیس ہرنوں کے سینگ ضبط ، پانچ ملزمین گرفتار 

share with us

کنداپور 12؍ جنوری 2018(فکروخبر نیوز) غیر قانونی طور پر ہرن اور بارہ سنگھا کے سینگ بیچنے کے الزام میں بینگلورو کے فاریسٹ افسران کی جانب سے کوٹیشور ہالاڈی جنکشن کے قریب سے پانچ ملزمین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزمین کی شناخت تونسے کا ادئی نائک ، الباڑی کا مقیم دیپک ،گڈے منے کا مقیم روی چندرا شیٹی ، برے کٹو کا مقیم دنیش گانیگا اور بالے ہتلو کے روی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ ہفتہ بنگلورو فاریسٹ ڈویژن کے ڈی وائی ایس پی ایس کاشی کو خبر ملی تھی کہ کنداپورتعلقہ سے تعلق رکھنے والے چند افراد کے پاس فروخت کرنے کے سینگ ہیں۔ ڈی وائی ایس پی نے اپنے عملہ کے ساتھ مل کر انہیں حراست میں لیے جانے کا منصوبہ بنایا اور ان سے فروختگی کے سلسلہ میں بات چیت کرنے کے بہانے فون پر رابطہ کیا اور شام تک کنداپور پہنچنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ منصوبہ کے مطابق افسران پہلے ہی ہالاڈی جنکشن پہنچ گئے اور ان کا انتظار کرنے لگے۔ کچھ ہی دیر بعد مذکورہ ملزمین اومنی کار پر سوار آئے ۔ جیسے ہی انہوں نے اپنا تعارف کرایا ، افسران نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور موبائل فون ، اومنی کار سمیت کار میں موجود انیس ہرن کے سینگ اور دو بارہ سنگھا بھی ضبط کرلیے۔ افسران ملزمین سے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ کنداپورکے محکمۂ جنگلات کے دفتر میں معاملہ درج کرلیا گیاہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا