اے ٹی ایم مشین چوری کے الزام میں ایک شخص گرفتار 

share with us

منگلورو 12؍ جنوری 2019(فکروخبرنیوز) پانڈیشور پولیس اہلکاروں نے اے ٹی ایم مشین چوری کی کوشش میں ایک شخص کو گرفتار کرلیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ملزم کی شناخت جیاراج (44) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملزم اٹاور میں موجود کارپریشن بنک کے ارد گرد چکر کاٹ رہا تھا ، شبہ میں ایک شخص نے پولیس کو اطلاع کردی جس کے بعد پولیس نے بھی دیکھا کہ وہ اے ٹی ایم مشین کے ارگرد چکر کاٹ رہا ہے، فوری طور پر پولیس نے اسے حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کے بعد اس نے خلاصہ کیا کہ اس سے قبل وہ اے ٹی ایم مشین میں چوری کی واردات کی کوشش انجام دے چکا ہے لیکن رقم نکالنے میں ناکام رہا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم نے اے ٹی ایم مشین کا مونیٹر توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش کی تھی، اس دوران اس نے اپنے چہرے پر نقاب میں ڈال رکھی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا