English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیرس میں زوردار دھماکا، 20 افراد زخمی

share with us

پیرس:12؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)فرانس کے دارالحکومت کے وسط میں ایک بیکری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کا پوش علاقہ  ریو ڈی ٹریوس صبح سویرے زور دار دھماکے سے لرز اٹھا، بیکری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔

دھماکے کی وجہ  سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، ابتدائی طور پر واقعے میں کم ازکم 20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیر داخلہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 200 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں،  وزیر داخلہ نے شہریوں کو امدادی کارروائیوں کے سبب مذکورہ علاقے میں  نہ آنے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دھماکے سے ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں،  تصاویر میں  تباہ  ہونے والی گاڑیاں اور ٹوٹے ہوئے شیشے سڑک پر پھیلے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا