English   /   Kannada   /   Nawayathi

سلامتی کونسل میں الحدیدہ میں مبصرین کے مشن میں توسیع کے لیے قرار دادپیش

share with us


بندرگاہوں اور الصلیف اور راس عیسی کی دو بندر گاہوں پر 75 کے قریب مبصرین کو تعینات کیا جائے،متن


لندن:12؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ نے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں یمن کے شہر الحدیدہ میں فائر بندی پر عمل درامد کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی مبصرین کے مشن میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ مشن بھوک اور قحط سالی کے خطرے کا سامنا کرنے والے لاکھوں یمنیوں کے لیے انسانی امداد پہنچائے جانے کے عمل کی بھی نگرانی کر رہے ہیں،سفارت کاروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ سلامتی کونسل میں اس قرارداد پر رائے شماری آئندہ ہفتے ہو گی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الحدیدہ اور اس کی بندرگاہوں اور الصلیف اور راس عیسی کی دو بندر گاہوں پر 75 کے قریب مبصرین کو تعینات کیا جائے جن کی ابتدائی مدت چھ ماہ ہو۔یاد رہے کہ سویڈن میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی ہونے والی یمنی امن بات چیت میں 18 دسمبر کو طے پائے گئے معاہدے کے مطابق اقوام متحدہ کو بین الاقوامی مبصرین کی ٹیم یمن بھیجنا تھی۔ تاہم اس وقت یمن میں موجود ٹیم چھوٹی ہے اور 16 مبصرین پر مشتمل ہے۔ ٹیم کی سربراہی ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے جنرل پیٹرک کمائرٹ کے پاس ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا