English   /   Kannada   /   Nawayathi

بولیرو کار ندی میں جاگری ، ایک خاتون ہلاک ، تین بچالیے گئے 

share with us

کارکلا 12؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) بولیرو کار کے پل پر سے گذرنے کے دوران ندی میں جاگرنے سے ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ کار پر سوار دیگر افراد کو بچالیا گیا ہے۔مہلوک خاتون کی شناخت ڈائنا مسکرین ہاس کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کارکلا تعلقہ کے بولو گاؤں سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان منگلور میں شادی میں شرکت کے لیے اپنے گھر سے روانہ ہوا۔ جب کار شمبھاری ندی پر تعمیر شدہ پل سے گذر رہی تھی تو توازن کھوکرندی میں جاگری۔ مقامی لوگوں میں سے کئی ایک نے فوری طور پر ندی میں چھلانگ لگائی اور تین کو بچانے میں کامیاب ہوگئے لیکن خاتون کو بچایا نہیں جاسکا۔ واردات کی اطلاع پاکر علاقہ میں غم کا ماحول ہے ، خبر ملتے ہی کثیرتعداد میں لوگ پل اور ساحل پر جمع ہوگئے جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ٹرافک نظام میں بھی خلل واقع ہوگیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا