English   /   Kannada   /   Nawayathi

بندوق اٹھانے کا سوچنے والوں کی گردن کاٹ دیں گے: سوڈانی عہدیدار

share with us


پرتشدد مظاہرے کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، الفاتح عزیز الدین


خرطوم:12؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈان کے ایک حکومتی عہدیدار نے دھمکی دی ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران اسلحہ اٹھانے کا سوچنے والوں کی گردن کاٹ دی جائے گی۔ حکومتی عہدیدار اور سوڈان کی حکمران جماعت کے ایک سرکردہ لیڈر الفاتح عزالدین نے کہا کہ پرتشدد مظاہرے کرنے والے دشمن کےایجنڈے پر چل رہے ہیں۔سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حکومت کی برطرفی کے لیے نعرے لگائے۔ لوگوں کی بڑی تعداد مساجد سے حکومت کے خلاف نعرے لگاتی سڑکوں پر نکل آئی۔سب سے بڑا مظاہرہ ام درمان کے مقام پر نماز جمعہ کے بعد ہوا۔قبل ازیں گذشتہ شب شاہراہ الاربعین پرلوگوں نے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر اشک آور گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔سوڈان کی پیشہ ور تنظیموں اورحکومت مخالف سیاسی جماعتوں نے جمعرات کے روز "حکومت کے خاتمے" کے لیے ایک ہفتے تک تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔ گذشتہ اتوار اور جمعرات کیایام میں بھی حکومت کے خلاف ریلیاں نکالی گئی تھیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے ان پر بھی طاقت کا استعمال کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا