English   /   Kannada   /   Nawayathi

بندروں کی ہلاکتوں پر عوام میں تشویش کی لہر ، بندر بخار پھیلنے کے خدشات 

share with us

کنداپور 12؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) یہاں کے کنڈلور پنچایت حدود میں بندروں کے مردہ حالت میں پائے جانے سے عوام تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بندر بخار کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی ہے۔ ایک مقامی شخص کے باغ میں مردہ بندر پائے کی وجہ سے اس کی اطلاع گرام پنچایت کو دی گئی جنہوں نے فوری طور پر ہیلتھ محکمہ کو اس کی اطلاع کردی تاکہ اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کیے جائیں ۔ 
ڈاکٹر اڈوپا نے کہنا ہے کہ بندر کے اعضاء پوری طرح سڑگئے تھے جس کی وجہ سے اس کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کیا جاسکا اور ٹیسٹ کے لیے اس کا کوئی عضو نہیں لیا جاسکا۔ انہو ں نے کہا کہ انہیں خبر ملی ہے کہ کنڈلور کے قریب ہی ایک اور مردہ بندر کے پایا گیاہے جہاں پہنچ کر تحقیقات کرنے کے بعد اس سلسلہ میں کوئی حتمی قدم اٹھایا جایا گا۔
عوام میں بندر بخار کے پائے جانے کے امکانات کے سلسلہ میں ابھی تک کوئی مصدقہ ذرائع خبر موصول نہیں ہے تاہم بندروں کے اچانک مردہ حالت میں پائے جانے پر تشویش کا ہونا فطری امر ہے۔ ہیلتھ افسران مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ اس سے قبل شیموگہ ، ساگر اوردیگر علاقوں میں بندر بخار کے مثبت نتائج آنے کے بعد کئی اموات بھی واقع ہوچکی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا