English   /   Kannada   /   Nawayathi

برما: زیر حراست دو صحافیوں کی سزا کیخلاف دائر کردہ اپیل مسترد 

share with us


حکومت کے خفیہ قانون کی خلاف ورزی کرنے، دستاویزات اپنے قبضے میں رکھنے کا الزام عاید کیا گیا تھا


نگون:12؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)برما کی ایک عدالت نے زیرحراست دو صحافیوں کی سزا کے خلاف دائر کردہ اپیل مسترد کر دی ہے۔ دونوں صحافیوں کو گذشتہ برس برما کی عدالت نے سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان پر حکومت کے خفیہ قانون کی خلاف ورزی کرنے اور حکومتی دستاویزات اپنے قبضے میں رکھنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔دونوں صحافیوں کو برما کی پولیس نے 12 دسمبر 2017 کو حراست میں لیا اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔ زیرحراست صحافیوں اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انہیں صرف اس لیے سزا دی جا رہی ہے کہ وہ مسلم اکثریتی ریاست راکھین میں فوج اور پولیس کے ہاتھوں نہتے مسلمانوں پر مظالم کو بے نقاب کر رہے تھے۔دونوں صحافیوں کی طرف سے عدالت میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی مگر عدالت نے ان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سات سال قید کی سزا بحال رکھی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا