English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوکش بھارت سیس بند کرنے کے بعد بھی حکومت نے وصول کیا تقریبا 2100 کروڑ روپے کا ٹیکس

share with us

نئی دہلی:12؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع) مرکز کی مودی حکومت نے سوکش بھارت سیس ختم کئے جانے کے بعد بھی اس کے تحت عوام سے تقریباً 2100 کروڑ روپے کا ٹیکس وصول کیا ہے۔  دی وائر کے ذریعے دائر کئے گئے آرٹی آئی  میں اس کا انکشاف ہوا ہے۔جی ایس ٹی نافذ کرنے کے لئے وزارت خزانہ کے ذریعے آہستہ آہستہ کئی سارے سیس ختم کر دئے گئے تھے۔سوکش بھارت سیس کو بھی ایک جولائی،2017 سے ختم کر دیا گیا تھا۔

حالانکہ وزارت خزانہ کے ریونیو ڈپارٹمنٹ کےDirectorate of Data Management کے ڈائریکٹر جنرل نے آر ٹی آئی کے تحت جانکاری دی ہے کہ ایک جولائی2017 کے بعد 2067.18 کروڑ روپے کاسوکش بھارت سیس وصول کیا گیا ہے۔

Directorate of Data Management کے ڈائریکٹر جنرل کے ذریعے دی گئی جانکاری کے مطابق ایک اپریل 2017 سے لےکر 31 مارچ 2018 تک میں 4242.07 کروڑ روپے کا سوکش بھارت سیس وصول کیاگیا ہے۔اس میں سے ایک اپریل 2017 سے ایک جولائی 2017 کے درمیان کل ملاکر 2357.14 کروڑ کاسوکش بھارت سیس وصول کیا گیا۔اس حساب سے سال 2017سے18 میں سوکش بھارت سیس بند کئے جانے کے بعد ایک جولائی 2017 سے لےکر 31 مارچ 2018 تک میں 1884.93 کروڑ روپے وصول کر لئے گئے۔

اسی طرح سال 2018سے19کے دوران ایک اپریل 2018 سے لےکر 26 دسمبر 2018 تک میں 182.25 کروڑ روپے وصول کئے گئے ہیں۔اس حساب سے کل ملاکر دیکھیں تو حکومت کے ذریعےسوکش بھارت سیس بند کئے جانے کے بعد بھی اب تک میں 2067.18 کروڑ روپے عوام سے وصول کر لئے گئے ہیں۔

دی وائر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا