English   /   Kannada   /   Nawayathi

یومِ جمہوریہ کے موقع پر سبھی محکمہ جات کے افسران اور عملہ کی حاضری ہوگی لازمی : ڈی سی ایس ایس نکول 

share with us

کاروار 11؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) یومِ جمہوریہ کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگراموں میں تمام افسران اور عملہ کی شرکت کو ضلع اترکنڑا ڈی سی ایس ایس نکول نے لازمی قرار دیا ہے۔ یومِ جمہوریہ کی تیاری کے سلسلہ میں ضلعی سطح کے افسران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں ڈی سی نے کہا کہ دیگر قومی تہواروں کے مواقع پر جس طرح افسران حاضر رہتے ہیں اسی طرح یومِ جمہوریہ کے موقع پر بھی اپنی حاضری کو لازمی بنالیں۔ ڈی سی نے اس دن کی حاضری کوشام تک اپنے دفتر روانہ کرنے کی بھی بات کہی ہے۔انہوں نے امسال کے پروگراموں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ صبح ساڑھے سات بجے اپنے اپنے دفاتر میں تمام محکمۂ جات پرچم کشائی کریں گے۔ ڈی سی دفتر میں آٹھ بجے پرچم کشائی کی جائے گی اور پاؤنے نو بجے پولیس پریڈ میدان میں ضلع نگراں کار وزیر پرچم کشائی کریں گے۔ اس موقع پر طلباء اپنے اپنے پروگرامات بھی پیش کریں گے۔ ڈی سی نے پاکی وصفائی کاخاص خیال رکھنے کی بھی تاکید کی ہے۔ میٹنگ میں ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکیٹیو افسر محمد روشن ، ایس پی ونایک پاٹل اور دیگر موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا