English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان کی بین الاقوامی افریقن یونیورسٹی نے شاہ فیصل ایوارڈ جیت لیا

share with us


طب اور سائنس کے شعبوں میں 41 واں شاہ فیصل ایوارڈ امریکا اور ناروے کے پروفیسرز کے حصے میں آیا


ریاض:10؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈان کی بین الاقوامی افریقن یونیورسٹی نے سال 2019ء کا بین الاقوامی شاہ فیصل ایوارڈ جیت لیا۔ خرطوم میں قائم اس منفرد تعلیمی ادارے کو یہ اعزاز خدمت اسلام کے شعبہ میں دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل سیکریٹریٹ شاہ فیصل ایوارڈ نے 41ویں ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان دارلحکومت ریاض کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں کیا جس کی صدارت شاہ فیصل فاؤنڈیشن کے چئیرمین اور مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے کی۔اسلام کے لئے نمایاں خدمات کے شعبے میں اس سال کا ایوارڈ خرطوم میں قائم بین الاقوامی افریقن یونیورسٹی نے جیتا۔ افریقن یونیورسٹی 1966 میں قائم کی گئی اور یہ افریقی صحارا کی سب سے بڑی سنی درسگاہ ہے۔ شاہ فیصل ایوارڈ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالعزیز السبیل نے بتایا براعظم افریقا میں دین اسلام اور عربی زبان کی ترویج و اشاعت کے لئے خدمات کے اعتراف میں افریقن یونیورسٹی کو یہ انعام دیا گیا ہے۔عربی زبان و ادب کی کیٹگری میں اس سال کا ایوارڈ مراکش کے ڈاکٹر عبدالعالی محمد ودغیری اور مصر کے ڈاکٹر محمود فہمی حجازی کو دیا گیا۔ دونوں دانشوروں کو یہ ایوارڈ ان کی’’عربی زبان اور دور حاضر کے چیلنجز‘‘ کے موضوع پر تحقیق کے اعتراف پر دیا گیا۔ڈاکٹر ودغیری مراکش کے دارلحکومت رباط کی شاہ محمد پنجم یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ ڈاکٹر ودغیری نیجر اسلامی یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن اور مراکش کی لسانی یونین کے جنرل سیکرٹری ہیں۔ ڈاکٹر عبدالعالی محمد ودغیری کئی برسوں سے مراکش اور عرب دنیا کی متعدد سائنسی انجمنوں اور جرائد کے ادارتی بورڈز کے رکن چلے آ رہے ہیں۔طب کے شعبے کا ایوارڈ اس سال دو شخصیات کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔ ایوارڈ جیتنے والوں میں ناروے کے پروفیسر بیورن رینو اولسن اور امریکی پروفیسر سٹیفن ٹائیٹلبام شامل ہیں۔ طب کا شاہ فیصل ایوارڈ دونوں پروفیسرز کو بون بیولوجی اور اوسٹیوپوروسس [ہڈیوں کا بھرنا] کے حوالے سے ان کی شہرہ آفاق تحقیق کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔سائنس کیٹگری کا ایوارڈ اس سال امریکی پروفیسر ایلن جوزف بارڈ نے اپنے نام کیا جبکہ کیمیا کے میدان میں نمایاں تحقیق پر امریکا ہی کے پروفیسر جین فریچٹ بھی شاہ فیصل ایوارڈ کے مستحق قرار پائے۔عالمی شہرت یافتہ دونوں امریکی پروفیسر ز کی الیکٹرو کیمسٹری کی فیلڈ میں نمایاں خدمات ہیں۔رواں سال اسلامک اسٹڈیز کیٹگری میں مقاصد شریعت کے حوالے سے ایوارڈ کمیٹی نے کوئی نامزدگی نہیں کی جس کی وجہ سے امسال اسلامک اسٹڈیز کیٹگری میں ایوارڈ جاری نہیں کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا