English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقتصادی بحران کے سبب 8 ہزار ایرانی شہری ترکی میں گھر اور جائیداد خریدنے پر مجبور

share with us


ترکی آنے والے ایرانی باشندے جن شہروں میں قیام کو ترجیح دیتے ہیں ان میں استنبول، انقرہ اور ازمیر سرفہرست


انقرہ :10؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی میں شماریات کے ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ آخری دس ماہ کے دوران ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 8 ہزار ایرانیوں نے گھر اور جائیدادیں خریدیں۔ترکی آنے والے ایرانی باشندے جن شہروں میں قیام کو ترجیح دیتے ہیں ان میں استنبول، انقرہ اور ازمیر سرفہرست ہیں۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں چار کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ایرانی سرکاری اعداد و شمار کی بنیاد پر یہ بتایا گیا کہ 2018 کے اوائل میں ایران کے شہروں میں بے روزگاری کی شرح 60% تک پہنچ گئی تھی۔ اگرچہ وزیر داخلہ عبدالرضا فضلی کے اعلان کے مطابق ایران میں بے روزگاری کی اوسط شرح 12% ہو گئی ہے تاہم غربت نے ملک کی تقریبا آدھی آبادی یعنی 4 کروڑ افراد کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ان میں سے 1.1 کروڑ افراد پسماندہ علاقوں میں بستے ہیں۔ ان کے علاوہ 15 لاکھ منشیات کے عادی ہیں اور 6 لاکھ کے قریب مختلف جرائم (زیادہ تر چوری اور لوٹ مار) کے الزام میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے موجود ہیں۔ترکی کے شہر ازمیر میں چیمبر آف بروکرز کے چیئرمین مسعود گولر اوگلو کے مطابق شہر میں نئی جائیدادوں کی فروخت میں بڑے مسئلے کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جائیدادوں کے لیے فنانسنگ میں شرح سود 1.98 سے کم نہیں ہے ،،، اس وجہ سے نئی جائیدادوں کی مارکیٹ کو حقیقی بحران کا سامنا ہے۔ جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا اور ہم یہ چیز 1994 ،2001 اور 2004 کے اقتصادی بحران میں دیکھ چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا