English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا تحفیف اسلحہ کیلئے جرات مندانہ اقدامات اٹھائے ،جنوبی کوریاکا مشورہ

share with us

سیول:10؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو تخفیف اسلحہ کی خاطر بہادرانہ اقدامات لینا چاہییں تاکہ اسے امریکا کی طرف سے اس کا انعام مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیول حکومت چاہتی ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیاں ختم کر دی جائیں تاکہ دونوں ممالک اقتصادی منصوبہ جات کو شروع کر سکیں۔ کچھ دن قبل ہی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکی پابندیاں ختم نہ ہوئیں تو وہ اپنی حکومت کی حکمت عملی کو تبدیل کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ البتہ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ وہ عالمی برداری کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا