English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کے ساتھ تعلقات میں کوئی بحران نہیں ، ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہیں: روس

share with us


ہمارے درمیان روابط کی نوعیت تسلی بخش ہے، تمام معاملات سیاسی و سفارتی طور پر حل کرلئے گئے ہیں،نائب وزیرخارجہ


ماسکو:10؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)روسی نائب وزیر خارجہ سرگی ریاب کوف نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات میں کسی قسم کا بحران نہیں رہا ہے۔ ریا خبر ایجنسی کے مطابق ،ریاب کوف نے بھارت میں منعقدہ ایک فورم سے خطاب کے دوران ترک۔روس تعلقات پر نظر ڈالی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ماضی میں جو بحران پیدا ہوا تھا اس کا اثر ہمارے تعلقات پر نہیں پڑا ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں دونوں جانب سے تمام سیاسی و سفارتی مسائل حل کر لیے گئے ہیں اور یہی صورت حال ایران کے ساتھ بھی موجود ہے ۔نائب وزیر خارجہ نے اس بات کی بھی یاد دہانی کروائی کہ ترکی کے ساتھ توانائی و معاشی شعبوں سمیت بحیرہ اسود کے علاقے میں تعاون برقرار ہے ۔دریں اثناء وزیر دفاع خلوصی عقار نے روسی ہم منصب سرگی شوئیگو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ اس بات چیت میں شام کے علاقے ادلب کی تازہ صورت حال اور دیگر علاقائی موضوعات پر بات چیت ہوئی ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا