English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر ماہی گیر ی نے لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں کے اہلِ خانہ سے کی ملاقات ، ماہی گیروں کی بازیابی کے لیے اسرو اور دیگر کمپنیوں کی بھی مدد لینے کا کیا اعلان 

share with us

اڈپی 10؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) گذشتہ پچیس روز سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں کے اہلِ خانہ سے وزیر ماہی گیر بڈانیڈی یور نے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا او ریقین دہانی کرائی ہے کہ حکومتِ کرناٹک ان کی بازیابی کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہو ں نے اس موقع پر اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بحیثیت وزیر ماہی گیر میں ان لاپتہ ماہی گیروں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے لیے آیا ہو ۔ ان کی بازیابی کے لیے کوششیں کرنا میرے ہاتھ میں نہیں ہے۔ پولیس ڈپارٹمنٹ ، کوسٹل سیکوریٹی پولیس اور دیگر محکمے ان کی بازیابی کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔ اسی طرح حکومتِ کرناٹک کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت بھی اپنا کام کررہی ہے ، نیول فورس گوا اور مہاراشٹرا میں ماہی گیروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوسٹل گارڈ ہاور کرافٹ، ڈور نیر کرافٹ اور ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد لی گئی ہے ، ہم مزید اس سلسلہ میں کوششیں کررہے ہیں اور اسرو اوردیگر کمپنیوں کی بھی مدد لینے والے ہیں۔ انہوں نے لاپتہ ماہی گیروں کو حکومتِ کرناٹک کی جانب سے ایک ایک لاکھ روپئے بھی دینے کا اعلان کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا