English   /   Kannada   /   Nawayathi

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے دیہی زرعی فروغ پروگرام کا افتتاح کردیا

share with us


عربی قہوہ کی پیداوار ، تیاری اور مارکیٹنگ کے آٹھ شعبوں کو فائدہ ،شہدکے فارم بھی قائم کئے جائیں گے


ریاض:10؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دیہی زرعی فروغ پروگرام کا افتتاح کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق اس کی بدولت عربی قہوہ کی پیداوار ، تیاری اور مارکیٹنگ کے 8شعبوں کو فائدہ ہوگا۔شہدکے فارم قائم کئے جائیں گے۔ گلاب اور خوشبویات کی کھیتی باڑی کو جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا۔ پھلوں کی پیداوار، تیاری اور مارکیٹنگ ہوگی۔ چھوٹے ماہی گیروں کو مضبوط کیا جائیگا۔ ماہی گیری کے فارموں پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔مویشیوں کی افزائش کے شعبے کو فروغ دیا جائیگا۔ زرعی اشیاء کی قدرو قیمت میں اضافے والی صنعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔ وزیر ماحولیات و پانی و زراعت عبدالرحمن الفضلی نے اس موقع پر دیہی زرعی فروغ پروگرام کا مکمل تعارف کرایا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ کاشتکار اس بات سے بیحد خو ش ہیں کہ پہلے 8.750ارب ریال اور پھر فروغ زراعت فنڈ کی جانب سے 3ارب ریال مملکت بھر میں زرعی شعبے کو فروغ دینے کیلئے منظور کئے گئے۔ اس سے سماجی اور اقتصادی فوائد حاصل ہونگے۔ الفضلی نے بتایا کہ دیہی زرعی فروغ پروگرام کے آٹھوں شعبے ٹھوس بنیادوں پر کھڑے ہوجائیں گے۔ اس موقع پر دیہی زرعی فروغ پروگرام پر ایک وڈیو بھی دکھائی گئی۔ شاہ سلمان نے مختصر خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ وطن عزیز کے باصلاحیت افراد زندگی کے ہر شعبے میں نظر آنے لگے ہیں۔ یہ سب سے پہلے تو اللہ کے فضل و کرم کا ثمر ہے پھر اس کا سہرا مملکت کے اسکولوں ، کالجوں اور جامعات کی تعلیمی کاوشوں کے سر جاتا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا