English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کا اپنے تیل کے ذخائر میں اضافے کا اعلان

share with us


ریاض:10؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)نئے آڈٹ کے بعد سعودی عرب نے اپنے تیل اور گیس کے ذخائر میں اضافے کا اعلان کردیا،برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے مملکت کی توانائی کی حکمت عملی کے بارے میں نئی تفصیلات بھی پیش کیں۔دنیا بھر میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی سعودی ارامکو نے 2017 کی سالانہ رپورٹ میں دو نئی آئل فیلڈز کی دریافت کے علاوہ گیس کے چھپے ذخائر کے انکشاف کا بھی اعلان کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ارامکو کے زیر انتظام کمپنیوں کے تحت سعودی عرب کے تیل کے ذخائر کا مجموعی حجم 333 ارب بیرل تک پہنچ چکے ہیں۔ معلوم رہے کہ عالمی کمپنیوں کے تخمینوں میں مملکت کے ذخائر کے حجم کا اندازہ 265 ارب بیرل لگایا گیا تھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا