English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کنیرا اور ضلع اڈپی کے ماہی گیروں کے ایک وفدنے وزیر اعظم سے کی ملاقات 

share with us

اڈپی 10؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) ملپے سے روانہ ہونے والے سورنا تھری بوجھا نامی کشتی پر سوار ماہی گیر ہنوز لاپتہ ہے اور ان کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز ہوگئیں ہیں۔ جنوبی کنیرا اور ضلع اڈپی کے ماہی گیروں کے ایک وفد نے نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کرکے انہیں یادداشت سونپی اور جلد از جلد ان کی بازیابی کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کشتی گذشتہ پچیس روز سے لاپتہ ہے اور اب تک اس کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ماہی گیروں کو بازیافت کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔ اس وفد میں ملپے فشیر مین اسوسی ایشن کے صدر سنتیش کندر ، ایشپال سورنا ، نتن کمار ، کیشو سیلائن ، کشور ڈی ، ابراہہیم ، منوہر بلور اور دیگر موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا