English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحاد ملیشیاؤں کے قلع قمع تک یمن کی مدد جاری رکھے گا،شہزادہ خالد بن سلمان

share with us

واشنگٹن:10؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)واشنگٹن میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ عرب اتحاد یمن میں ملیشیاں کی مکمل استیصال تک اس جنگ زدہ ملک کی مدد وحمایت جاری رکھے گا ۔شہزادہ خالد بن سلمان نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے۔اس میں یمن میں ایک امدادی ادارے کے آتش زدگی کا شکار گودام کو دیکھا جاسکتا ہے۔اس کو مبینہ طور پر حوثی ملیشیا نے نذر آتش کردیا تھا۔انھوں نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی بالعموم امدادی سامان کو تباہ کردیتے ہیں یا بلاک کردیتے ہیں۔وہ یمن کو قحط سے بچانے کے بجائے لوگوں کو بھوک کا شکار کررہے ہیں اور اس کو ایک جنگی حربے کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ان کے اس کردار کے باوجود عرب اتحاد بین الاقوامی امدادی تنظیموں سے مل کر کام کرتا رہے گا اور یمن میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے وسائل مہیا کرتا رہے گا۔سعودی عرب کے سفیر مزید لکھتے ہیں کہ عرب اتحاد نے اسٹاک ہوم میں طے شدہ جنگ بندی سمجھوتے کا خیرمقدم کیا تھا اور اس نے اس کی پاسداری جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے اس کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔انھوں نے ٹویٹ میں سوال کیا ہے کہ کیا عالمی برادری اسٹاک ہوم سمجھوتے کے مکمل نفاذ کو یقینی بنائے گی؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا