English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرکش ائیر لائنز افغانستان کی مصنوعات کو براستہ استنبول یورپی منڈیوں تک پہنچائے گی

share with us


ہمارا اقتصادی تعاون ہر گزرتے سال کے ساتھ مضبوط ہو کر ہمارے ملکوں اور جغرافیے کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، شیوقی سیچکن آلپائے


کابل:10؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)ٹرکش ائیر لائنز( THY)اپنی استنبول۔بلخ پرواز کے ساتھ افغانستان کی مصنوعات کو ترکی لائے گی اور یہاں سے ان مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک پہنچایا جائے گا۔ٹی ایچ وائی گزشتہ روز بلخ سے استنبول پرواز کرنے والے طیارے نے پہلی دفعہ افغانی مصنوعات اٹھائیں اور اس موقع پر مزار شریف انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب میں بلخ کے گورنر اسحاق رہگزر نے کہا ہے کہ افغانستان کے مال کی برآمد میں اضافے کے لئے حکومت اہم کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔رہگزر نے کہا کہ بری ،بحری اور فضائی راستے سے افغانی مصنوعات کی برآمد کی جا رہی ہے جس کے ملکی اقتصادی ترقی پر اہم اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ وائی کی آج متوقع پرواز سے کل 5 ٹن پھل براستہ استنبول لندن پہنچائے جائیں گے۔مزار شریف میں ترکی کے قونصل جنرل شیوقی سیچکن آلپائے نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترک اور افغان عوام دوست اور برادر عوام ہیں۔ ان دونوں عوام کے درمیان مضبوط برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کامنبع ہماری دیرنیہ تاریخ و ثقافت ہے۔آلپائے نے کہا ہے کہ ہمارا اقتصادی تعاون ہر گزرتے سال کے ساتھ مضبوط ہو کر ہمارے ملکوں اور جغرافیے کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خوشحالی اور سلامتی کے درمیان مضبوط تعلق کے بارے میں سوچنے پر یہ بات سامنے آتی ہے کہ ہمارے اقتصادی تعاون میں مضبوطی صرف اقتصادی فوائد کا ہی نہیں امن و امان لانے کا بھی سبب بنے گی۔قونصل جنرل آلپائے نے کہا کہ اس دائرہ کار میں ٹی ایچ وائی نے سال 2013 سے مزار شریف سے استنبول کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان فضائی کوریڈور کھلا اور اس کے بعد گذشتہ ماہِ دسمبر سے ریلوے نے بھی خدمات کا آغاز کر دیا ہے ۔ باہمی تعاون کی اس رفتار پر ہمیں نہایت مسرت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا