English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنرل جوزف ڈنفورڈ کی ترک وزیر دفاع خلوصی عقار سے ملاقات ، دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائیوں پر تبادلہ خیال

share with us

انقرہ:10؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)وزیر دفاع خلوصی عقار نے انقرہ میں موجود امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر بھی موجود تھے جس میں دہشتگرد تنظیموں پی کیکے وائی پی جی کو فراہم کردہ امریکی اسلحے کی واپسی اور داعش سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کاروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ علاوہ ازیں خلوصی عقار نے امریکی حکام پر واضح کیا کہ منبج کے بارے میں لائحہ عمل کی تکمیل اور دہشتگردوں کا علاقے سے انخلا ترجیحات میں شامل ہونا چاہیئے جبکہ ترکی اپنی سرحدوں کی حفاظت اور علاقائی استحکام کیلیے ہر ضروری تدابیر اختیار کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا