English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب ، سکیورٹی فورسز کیساتھ تین روز تک جاری رہنے والی جھڑپ میں6 مطلوب افراد ہلاک

share with us


ریاض:10؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے صوبہ القطیف میں واقع ایک گاں الجش میں پیشگی حفاظتی اقدام کے تحت شروع کی گئی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔ اس میں چھ مطلوب افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور ایک کو سکیورٹی فورسز نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی(ایس پی اے)کے مطابق پریذیڈینسی برائے اسٹیٹ سکیورٹی کے ترجمان نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی ادارے القطیف میں مشتبہ انتہا پسندوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے تھے اور انھیں ایسے اشارے ملے تھے کہ مشتبہ عناصر صوبے میں واقع گاؤں الجش میں ایک مجرمانہ کارروائی انجام دینے والے ہیں۔ اس کا مقصد ریاستی سکیورٹی کو نقصان پہنچا نا اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنا تھا۔اس اطلاع کے بعد سکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کے ٹھکانے پر چھاپا مار کارروائی کا آغاز کیا تھا ۔ انھوں نے اس مکان کے اندر موجود مشتبہ افراد سے ہتھیار ڈالنے اور خود کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا لیکن ا نھوں نے اس پیش کش کو مسترد کردیا اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانب فائرنگ شروع کردی۔سکیورٹی فورسز نے اس علاقے میں موجود لوگوں اور راہگیروں کی جانوں کو درپیش خطرے کے پیش نظر جوابی کارروائی کی۔سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چھے مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ان کے نام یہ ہیں: عبدالمحسن طاہر محمد السود، عمار ناصر علی آل بوعبداللہ ،علی حسن علی آل ،عبدالمحسن عبدالعزیز آل بوعبداللہ ،محمد حسین می الشبیب اور یحیی زریا مہدی آل عمار۔جھڑپ کے بعد عادل جعفر نامی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔وہ جھڑپ کے دوران میں زخمی ہوگیا تھا اور اس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔وہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ان کے قبضے سے 22 موبائل فو ن ، ایک لیپ ٹاپ ، سات خود کار آتشیں رائفلیں ، گولیوں سے بھرے میگزین اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ان تمام مشتبہ افراد کے نام حکام کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے اور وہ ریاست دشمن تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔انھوں نے صوبہ القطیف میں سکیورٹی فورسز پر حملے کیے تھے اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا