English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجستھان: کانگریس سرکار نےکسانوں کو دیا ایک اور بڑا تحفہ ,پانچ سالوں تک بجلی کی قیمتوں میں نہیں ہوگا اضافہ

share with us

جئے پور:10؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)راجستھان میں کانگریس کی اشوک گہلوت حکومت نے کسانوں کی قرض معافی کے بعد بدھ کودوسرا بڑا تحفہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کولے کردیا۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کسان ریلی میں یہ اعلان کیا کہ حکومت آئندہ پانچ سال تک بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرے گی۔ ساتھ ہی کسانوں کے لئے ایک لاکھ زیرالتوا زراعت کنکشن جون تک دینے کی بات کہی۔

اشوک گہلوت نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت راج فیڈ کو ایک ہزارکروڑروپئے دے گی اورکسانوں کا بقایا فوراً ادا کیا جائے گا۔ چنا اورسرسوکی ایم ایس پی پرخرید کی جائے گی۔ اشوک گہلوت نےٹوئٹرپربھی ایک پوسٹ شیئرکیا ہے۔

اشوک گہلوت نےاپنے پوسٹ میں لکھا ہے"آپ کویاد ہوگا 2008 میں جب ہماری حکومت بنی تھی، تب ہم نے سونیا گاندھی کی موجودگی میں اسی طرح کی میٹنگ کی تھی اوروعدہ کیا تھا کہ ہماری حکومت پانچ سال تک کسانوں کی بجلی کی قیمت نہیں بڑھائےگی، آج پھرمیں اعلان کرتا ہوں کہ پانچ سال تک کھیتی کے لئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

کسان ریلی میں انہوں نےکہا کہ پھرسےکسان کمیشن بنایا جائےگا۔ چھوٹے کسانوں کوپنشن دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسان فوڈ پروسیسنگ کے پلانٹ لگاسکیں گےاورکسانوں کوزمین تبدیلی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ وزیراعلیٰ گہلوت نےکہا کہ اندرا گاندھی نےملک کی ایکتا اوراتحاد کے لئے جان دے دی، راجیوگاندھی شہید ہوگئے۔ بی جے پی پرنشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ فرقہ پرست لوگ ہیں، جمہوریت میں ان کا یقین نہیں ہے۔ ہم نے عوام کی بات سن کرمنشوربنایا، ان کی طرح تھوپا نہیں ہے۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ ہم نے 10 دنوں میں قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ یہ بہت بڑا کام ہے، لیکن ہم نے گزشتہ حکومت کی طرح آدھا ادھورا کام نہیں کیا ہے۔ زیادہ ترکسانوں کو اس کا فائدہ  دیا جائے گا۔ ریفائنری، میٹرو، پرون ندی پرباندھ، بی آرٹی ایس جیسےکئی پروجیکٹ انہوں نے بند کئے۔ ابھی مرکزمیں ہماری حکومت نہیں ہے، مرکزمیں حکومت بنتے ہی پانچ بڑے پروجیکٹ پھرشروع ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا