English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی : عازمین حج کی قرعہ اندازی ، ۱۸۱۳ عازمین منتخب ، ۴۲۱۲ ویٹنگ لسٹ میں

share with us

نئی دہلی:10؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)اس سال دہلی سے حج کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لیے کل قرعہ اندازی ہوئی جس میں 1813عازمین کا انتخاب ہوا ۔ دہلی کے وزیر عمران حسین کے ہاتھوں آن لائن قرعہ اندازی کی گئی ۔ دہلی میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب سے اس سال 2010سیٹیں الاٹ کی گئیں ہیں جبکہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کو اس سال موصول ہونے والی درخواستوں کی مجموعی تعداد6222 ہے، جس میں 70سال سے زائد عمر کے بمع ایک ساتھی کے کل 185درخواستیں موصول ہوئی جبکہ اس پہلی بار12خواتین بغیر محرم کے اور عمومی زمرہ میں 6025 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور بذریعہ قرعہ اندازی 1813عازمین کو منتخب کیا گیا جبکہ 4212عازمین کو ویٹنگ میں رکھا گیا۔

دہلی کے وزیر عمران حسین نے ایک مرتبہ پھر دہلی میں حج ہاؤس کی تعمیر کی بات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی ملک کا اہم ترین امبارکیشن پوائنٹ ہے اس لیے یہاں پر دہلی کے شایان شان حج ہائوس کی تعمیر ہونی چاہیے اور اس کے لئے کام ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پچھلے سال ہندوستان اور سعودی عربیہ میں حجاج کرام کو بے انتہا پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور ان پریشانیوں کے تدارک کے لئے راستہ نکالا جائے گا اور جہاں جہاں میری خدمات کی ضرورت ہے میں وہاں چل کر بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔

سیلم پور اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد اشراق خان نے منتخب ہونے والے عازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ عازمین کی فلاح بہبود کے لیے پر عزم ہیں اور حکومت دہلی کے تعاون سے حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا