English   /   Kannada   /   Nawayathi

آلوک ورما نے چار ج سنبھالتے ہی ناگیشور راو کے کئے گئے تبادلہ منسوخ کر دئے ، راکیش آستھانہ کے خلاف جانچ میں تیزی کے امکانات

share with us

نئی دہلی:10؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)طویل قانونی لڑائی کے بعد آلوک ورما نے 77 دن کے بعد بدھ کو سی بی آئی ڈائریکٹر کی ذمہ داری دوبارہ سنبھال لی۔ جانچ ایجنسی کے سربراہ کا عہدہ دوبارہ سنبھالتے ہی انھوں نے خود کی جگہ عارضی ڈائریکٹر بنائے گئے ایم ناگیشور راؤ کے سبھی ٹرانسفر آرڈر رَد کر دیے ہیں۔ بطور ڈائریکٹر راؤ نے ورما کے کئی نزدیکی افسران کا تبادلہ کر دیا تھا۔ پہلے سے ہی اس بات کے قیاس لگائے جا رہے تھے کہ عہدہ سنبھالتے ہی ورما ٹرانسفر آرڈر کو رَد کر سکتے ہیں۔ ورما کے اس قدم سے سی بی آئی کے خصوصی ڈائریکٹر راکیش استھانہ کے خلاف دائر ایف آئی آر کی جانچ میں تیزی آنے کے بھی قیاس لگنے لگے ہیں۔

سی بی آئی میں ہوئے تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت نے 23 اکتوبر 2018 کو دیر رات حکم جاری کر آلوک ورما کے حقوق سلب کر انھیں جبراً چھٹی پر بھیج دیا تھا اور ایم ناگیشور راؤ کو ایجنسی کا عارضی ڈائریکٹر مقرر کر دیا تھا۔ حکومت نے ساتھ ہی راکیش استھانہ کو بھی چھٹی پر بھیج دیا تھا۔ آلوک ورما نے حکومت کے اس قدم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے خود کو پھر سے عہدہ پر بحال کیے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ حکومت نے عدالت میں کہا تھا کہ ایجنسی کے دو سب سے سینئر افسران ایک دوسرے پر بدعنوانی کے الزام لگا رہے تھے، ایسے میں یہ قدم اٹھانا لازمی تھا۔ اس پر عدالت عظمیٰ نے سی وی سی کو ورما کے خلاف جانچ کر رپورٹ دینے کو کہا تھا۔ سی وی سی جانچ کے بعد ہوئی سماعت میں عدالت نے حکومت کی دلیل کو خارج کرتے ہوئے حکومت کا حکم رد کر دیا جس کے بعد بدھ کو ورما نے پھر سے اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔

اس درمیان عدالت نے آلوک ورما کو پالیسی پر مبنی کوئی بڑا فیصلہ لینے سے منع کیا ہے اور آلوک ورما کو اس عہدہ پر برقرار رکھا جائے یا پھر کسی دوسرے کو اس کا ڈائریکٹر بنایا جائے، اس سلسلے میں فیصلہ کرنے کے لیے سلیکٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس سلیکٹ کمیٹی میں وزیر اعظم نریندر مودی، سپریم کورٹ کے جج اے کے سیکری اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بدھ کے روز سلیکٹ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی لیکن اس میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 10 جنوری کو بھی اس تعلق سے میٹنگ ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا