English   /   Kannada   /   Nawayathi

خاتون کے قتل کے الزام میں کاسرگوڈ پولیس نے کیا ایک شخص کو گرفتار

share with us

کاسرگوڈ 09؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) گدگ سے تعلق رکھنے والی خاتون سرسوتی (35) کے قتل کے الزام میں کاسرگوڈ پولیس اہلکاروں نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت چندرو رامیش کامبلے عرف سنیل (39) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چندرو اور سرسوتی دونوں ایک ساتھ کاسرگوڈ میں رہائش پذیر تھے اور دونوں ٹائلس بٹھانے کا کام کیا کرتے تھے۔ 17دسمبر کی شام چندرو نشہ میں دھت گھر آیا اور کسی بات پر ہوئے تنازعہ میں اس نے سرسوتی کا سر دیوار پر دے مارا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ چندرو نے اس کے بعد گھر کی چابی یہ کہتے ہوئے مالک کے سپرد کردی کہ وہ گھر لوٹنے والا ہے۔ جب مالکِ مکان نے گھر کا دروازہ کھولا توایک خاتون کی لاش نظر آئی جس پر اس نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا ۔ چندرو کے موبائل فون پر اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا فون سوئچ آف آنے لگا۔ پولیس کی جانب سے تحقیقات کے لیے ترتیب دی گئی ٹیم بلآخر چندر کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا