English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول اور انجمن بوائز ہائی اسکول کا مشترکہ سالانہ اجلاس کاانعقاد 

share with us

وقارِ اسلامیہ خبیب احمد ابن مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی کو اور وقارِ انجمن ایوارڈ ثاقب احمد ابن عبدالرزاق شیخ کے نام رہا 

بھٹکل09؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول اور انجمن بوائز ہائی اسکول بھٹکل کا مشترکہ سالانہ اجلاسِ عام آج بعدِ عصر انجمن گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا جس میں دونوں اسکولوں کی سالانہ کارکردگی پیش کی گئی اور تعلیمی ، کھیل اور دیگر میدانوں میں آگے بڑھنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ سال بھر میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے طلباء میں اسلامیہ اینگلور اردو ہائی اسکول کے طالب علم خبیب احمد ابن مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی کو وقارِ اسلامیہ اور ثاقب احمد ابن عبدالرزاق شیخ کو وقارِ انجمن کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی اے ایس افسر اور چیف ایگزیکیٹو افسر ضلع پنچایت اترا کنڑا جناب محمد روشن صاحب نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا کہ تعلیم ہی انسان کا بہترین اثاثہ ہے لہذا زندگی میں اس کو اہمیت دیتے ہوئے اس میدان میں آگے بڑھنے کے لیے ہمیں کوششیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے طلباء کو اساتذہ کا احترام کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے بعد اساتذہ کا ہی مقام ہوتا ہے لہذا ہمارے اندر سب سے پہلے ان کی باتوں پر عمل کا جذبہ ہونا چاہیے۔انہو ں نے مزید کہا کہ طلباء کو جیت اور ہار کی پرواہ کیے بغیر سب سے پہلے اپنی شرکت کو لازمی بنانا چاہیے اور اس کے بعد محنت کرنی چاہیے جس کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ انہوں نے طلباء سے خصوصی طور پر کہا کہ ہمیں ناکامی سے نہیں گھبرانا چاہیے اور اپنی محنت جاری رکھنی چاہیے جس کی کئی ایک مثالیں موجود ہیں۔ 
سابق وزیر تعلیم وایم ایل سی جناب بساوراج ہورٹی نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوارن انجمن کے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر اتنے سالہا سال سے یہ ادارہ چل رہا ہے جس کی کارکردگی سن کر بڑی خوشی ہوئی۔ انہو ں نے کہا کہ تعلیم اداروں کی بنیاد رکھنا اصل چیز نہیں ہے بلکہ ان میں معیاری تعلیم کے ساتھ انہیں جاری رکھنا اصل ہے ، اس کے ساتھ ساتھ بہترین اساتذہ کا تقرر بھی بہت ضروری ہے جس کے بغیر تعلیمی معیار قائم نہیں ہوسکتا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ایک وقت وہ تھا جب اساتذہ کا تعلیمی اداروں میں ملنا دشوار ہوتا تھا اور اساتذہ اپنی پریشانیوں کے باوجود بچوں پر محنت کیا کرتے تھے۔ 
استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے اوقات کو کارگر بناتے ہوئے انہیں ضائع ہونے سے بچانا چاہیے۔ اسی طرح بچے جو محنت کررہے ہیں ان کی آپ ہمت افزائی کرتے رہیں تاکہ انہیں مزید آگے بڑھنے میں آسانی ہو۔ انہو ں نے اپنے فرزند کو وقارِ انجمن کے ایوارڈ حاصل کرنے پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔ 
ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز محمد شعیب ابن عبدالقادر چکیری کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا اور نعت شریق ابن محمد شکیل کمال نے پیش کی۔ مہمانوں کی خدمت میں استقبالیہ کلمات ہائی اسکول بورڈ سکریٹری جناب عبدالواجد کولا نے پیش کیے اور مہمانوں کا تعارف جناب نذیر احمد انچاج ہیڈ ماسٹر نوائط کالونی برانچ نے کیا۔ اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کی سالانہ رپورٹ اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب شبیر احمد دافعدار نے پیش کی جبکہ انجمن بوائز ہائی اسکول کی سالانہ رپورٹ اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب عبداللہ رکن الدین نے پیش کی۔ شکریہ کلمات عبدالحفیظ مفتاحی نے اور نظامت کے فرائض مولانا عبدالحفیظ خان ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دئیے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا