English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کی حکومت بہت تیزی سے ناقابل تلافی واقعات کا سبب بن رہی ہے: فلسطین

share with us

 مقبوضہ بیت المقدس:09؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے زیرِ قبضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں واقع افرات یہودی رہائشی بستیوں  میں توسیع کے لئے 120 ہیکٹر اراضی مخصوص  کرنے کی مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری  بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی حکومت بہت تیزی سے  ناقابل تلافی واقعات  کا سبب بن رہی ہے۔

بیان میں مذکورہ منصوبے کے ایک خطرناک قدم ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی گئی ہے کہ  افرات یہودی بستی کی توسیع کے معاملے میں کونسل اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور رہائشی بستی کے منصوبے کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کرے۔

اسرائیل کے روزنامے ہیرٹز کی خبر کے مطابق بیت اللحم کے جنوبی حصے میں افرات یہودی بستی کی توسیع کے لئے گذشتہ ماہ  اسرائیلی حکومت نے وزارت سکونت و آبادکاری کو 120 ہیکٹر اراضی فراہم کی ہے۔

توسیعی منصوبے کے ساتھ افرات یہودی بستی میں ایک نیا محلّہ بنے گا جو گوش ایتزیون یہودی بستی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور اس طرح بیت اللحم کا جنوبی حصہ مکمل طور پر یہودی بستیوں کے گھیرے میں آ جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا