English   /   Kannada   /   Nawayathi

فوجیوں کے انخلاء کے امریکی دعوی پر ترکی کو نہیں اعتبار ، کہا امریکہ کاشام میں دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ہے گٹھ جوڑ

share with us

انقرہ:09؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ  امریکہ کا شام میں دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ گٹھ جوڑ کی وجہ سے انخلاء مشکل نظر آتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترکی کی قومی اسمبلی میں"  ترک  خارجہ پالیسی میں  حالیہ پیش رفت" کےزیرعنوان خارجی کمیشن کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کمیشن کو امریکہ کے شام سے  انخلا کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے مختلف اداروں کی جانب سے مختلف  بیانات  جاری کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا شام سے نکلنا انتہائی مشکل کام ہے کیونکہ یہاں یہ دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ گٹھ جوڑ کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی مغرب ممالک کے ساتھ ساتھ روس اور  ایران کے ساتھ بھی شام کے بارے میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے ساتھ طے پانے والے  ادلیب سمجھوتے پر عملدرآمد کرنے میں کسی قسم کی کوئی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی کوئی مشکلات راہ میں حائل نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ راستے میں کئی ایک مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن ان تمام مشکلات پر قابو پا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس میں ترک ا و ر ایرانی رہنماؤں کی شرکت سے ایک نئی سربراہی  اجلاس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 وزیر خارجہ چاوش اولو نے مسلہ قبرص سے متعلق مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں ہونے والے انتخابات کی وجہ سے یہ مذاکرات دوبارہ سے شروع نہیں ہوسکے  ہیں۔

انہوں نے ترکی کی یورپی یونین کی مستقل رکنیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے  جا رہے ہیں۔

چاوش اولو نے یمن کے بارے میں احساسیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ  یمن کو حل کرنے کے لئےاس سال  نئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا