English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی یونین کی ایرانی خفیہ سروس اور دو ایرانی شہریوں پر پابندی

share with us

تہران:09؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)ایران  نے یورپی یونین کی جانب سے یورپی سر زمین پر قاتلانہ حملے کی سازش کرنے کے جواز میں ایرانی خفیہ سروس اور دو ایرانی شہریوں پر پابندیوں  عائد کرنے  کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک تحریری اعلان میں بتایا ہے کہ یورپی یونین کا ایران سے متعلق جھوٹ موٹ کے پلندوں کا سہارا لیتے ہوئے پابندیاں عائد کرنا  ایک تعجب انگیز اور غیر منطقی فعل ہے جس کہ ہم مذمت کرتے ہیں۔

قاسمی نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ یورپی  ممالک  نے ایرانی  خفیہ سروس اور دو شہریوں پر پابندیاں عائد لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اپنے غیر مخلص موقف کا بر ملا مظاہرہ کیا ہے۔  انہوں نے دعوی کیا ہے کہ یورپی یونین نے عوامی مجاہدین تنظیم اور الا احواظیہ  تنظیموں کی طرح کے دہشت گرد  عناصر کو   دہشت گردوں کی فہرست میں شامل  کرنے کے بجائے انہیں رہا کرتے ہوئے تحفظ میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے  واضح کیا تھا کہ ایرانی خفیہ سروس اور دو ایرانی شہریوں    پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے ،  یورپی سر زمین پر قاتلانہ حملے کی سازش میں ملوث ہونے کے جواز میں ان کے مالی اثاثوں کو منجمد کردیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا