English   /   Kannada   /   Nawayathi

میانمار سے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم جاری، ہزارہا افراد گھر بار ترک کرنے پر مجبور

share with us

نیویارک سٹی :09؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ  نے اطلاع دی ہے کہ میانمار کے صوبے  آرخائن  میں سیکورٹی فورسز اور " آرخائن  فوج " کے نام سے منسوب گروپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایک روز میں  4 ہزار 5 سو افراد  اپنا گھر  بار   ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  کے  ترجمان فرحان حق   نے  تحریری  اعلامیہ  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج آرخائن  فوج اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے 4 ہزار 5 سو  سے زاہد افراد اپنا گھر بارترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ Buthidaung شہر میں چار  جنوری کو پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے حالیہ  حملوں کی وجہ سے علاقے میں جھڑپیں شروع ہوئی  جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد اس شہر سے دیگر علاقوں کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق کوا آڈینیٹر Knut Ostbyنے کہا ہے کہ  آرخائن اور شمال کی جانب  کے مختلف علاقوں میں ہونے والے تشدد کے واقعات  جس میں بڑے پیمانے پر  جانی نقصان ہوا ہے  کو  بڑا دکھ پہنچا ہے۔

 اقوام متحدہ کے مطابق 25 اگست 2017 سے آرخائن سے فرار ہوکر بنگلہ دیش پناہ  لینے والے پناہ گزینوں کی تعداد 7 لاکھ  20 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

 بین الاقوامی انسانی حقوق سے متعلق اداروں کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ کی تصاویر سے  پتہ چلتا  ہے  کہ  سینکڑوں دیہات  صفحہ ہستی سے مٹا دیے گئے ہیں۔

انسانی  حقوق  سے متعلق تنظیم  نے آرخائن میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کے ان واقعات   کو " نسل کشی "  قرار دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا