English   /   Kannada   /   Nawayathi

شرمناک: ۱۰ سال سے کوما میں موجود خاتون نے بچہ کو دیا جنم ، جنسی زیادتی کی تحقیقات شروع

share with us

ایری زونا:09؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے مقامی صحت کے مرکز میں 10 سال سے کوما کی حالت میں رہنے والی مریضہ نے بچے کو جنم دیا ہے جس کے بعد سے مریضہ کے ساتھ زیادتی کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا میں مقامی صحت کے مرکز میں زیرعلاج  مریضہ 10 سال سے کوما کی حالت میں تھی اور کوما کی حالت میں ہی خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔

خاتون صحت کے مرکز میں کب اور کیسے حاملہ ہوئیں؟ اس حوالے سے انتظامیہ مکمل طور پر بے خبر رہی۔ معمول کی ادویات دینے والی نرس روم میں داخل ہوئی تو خاتون کراہ رہی تھیں اور بچہ رحم مادر سے باہر آرہا تھا

ڈاکٹرز کی ٹیم نے فوری طور پر خاتون کو آپریشن تھیٹر لے جا کر زچگی کے عمل کو مکمل کیا۔ بچہ اور ماں دونوں صحت مند ہیں تاہم ماں اب بھی کوما کی حالت میں ہے اور بچہ جنم دینے سے بے خبر ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ سے مدد لی جارہی تھی تاہم نو ماہ قبل کیے گئے جرم کی ویڈیو نہیں مل سکی ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ معاملہ جنسی زیادتی کا لگتا ہے اس لیے میڈیکل سینٹر کے تمام مرد اہلکاروں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔ احتیاطاً مریضہ کا نام اور شناخت ظاہر نہیں کی جارہی۔

یاد رہے کہ ہالی ووڈ کی کلاسک لیجنڈ فلم ’’کل بل‘‘ میں ایسا ہی واقعہ پیش کیا گیا تھا جس میں ہیروئن کوما کی حالت میں ہوتی ہے اور اسپتال میں وارڈ بوائے اس کا جنسی استحصال کرتا ہے تاہم اب یہ واقعہ حقیقت میں پیش آیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا