English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کی صورت حال پر بحث

share with us

نیو یارک سٹی :09؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یمن کی مجموعی صورت حال پر بحث آج بدھ نو جنوری کو ہو گی۔ یمن کے لیے خصوصی مندوب مارٹن گریفتھس سلامتی کونسل کو بریفنگ دیں گے۔ اس بحث میں یمن میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے ایک نئے مبصر مشن کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یمن میں موجود غیر ملکی افواج کا انخلا بھی اجلاس کے ایجنڈے پر شامل ہے۔ اگر سلامتی کونسل نے نئے مبصر مشن کی منظوری دے دی تو زیادہ سے زیادہ پچھتر مبصرین کی تعیناتی ممکن ہو سکے گی۔ یہ مبصرین حدیدہ، صلیف اور راسِ عیسیٰ کے مقامات پر متعین کیے جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا