English   /   Kannada   /   Nawayathi

میکسکو سرحدی دیوار کی تعمیر کے لئے ٹرمپ کا نیا داو ، کہا امریکیوں کے قتل میں ملوث ہیں تارکین

share with us

واشنگٹن:09؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو کے تارکین وطن کی آمد سے امریکا میں نہ صرف جرائم میں اضافہ ہوا بلکہ یہ لوگ امریکی شہریوں کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔  

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو سے تارکین وطن کے امریکا میں داخلے کو روکنے کے لیے سرحد پر حفاظتی دیوار بنانے سے متعلق قوم کو اعتماد میں لینے کے لیے ٹیلی وژن پر خطاب کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تارکین وطن کی وجہ سے ملک میں جرائم میں اضافہ ہوا اور حال ہی میں ان تارکین وطن نے کیلی فورنیا اور جارجیا میں کئی امریکی شہریوں کا بہیمانہ قتل کیا۔ امریکا کو محفوظ رکھنا، ہماری اولین ترجیح ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ تارکین وطن کی آمد سے ہر امریکی متاثر ہو رہا ہے صرف گزشتہ برس 20 ہزار بچےغیرقانونی طور پر امریکا لائے گئے جس سے میکسیکو کی سرحد پر سیکیورٹی اور انسانی بحران سنگین ہوتا جارہا ہے۔

امریکی صدر نے اپوزیشن کو متنبہ کیا کہ اگر ڈیموکریٹس نے بل کی منظوری نہ دی تو امریکی حکومت کا شٹ ڈاون جاری رہے گا۔ تارکین وطن کی آمد سے امریکا پریشان ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز کی منظوری چاہتے ہیں جسے اپوزیشن نے کانگریس میں اکثریت ہونے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مسترد کردیا۔ صدر نے جواباً بجٹ دستاویز پر دستخط کرنے سے انکار کردیا اور یوں امریکا میں 18 روز سے حکومتی شٹ ڈاؤن جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا