English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسٹریلیا میں ہندوستان سمیت 10 ممالک کے قونصل خانوں کو مشتبہ پیکٹ موصول

share with us

ملبورن / کینبرا:09؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)آسٹریلیا میں  10 ممالک کے سفارت اور قونصل خانوں کو مشتبہ پیکٹس موصول ہوئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہروں ملبورن اور کینبرا میں واقع 10 ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو کیمیکل سے بھرے مشتبہ پیکٹس موصول ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق جن ممالک کے سفارتی دفاتر کو مشتبہ پیکٹس بھیجے گئے ہیں اُن میں بھارت،پاکستان، امریکا، جاپان، اٹلی، اسپین، ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ اور مصر شامل ہیں۔آسٹریلوی پولیس نے مشتبہ پیکٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا لیکن ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تاہم امریکا اور برطانیہ کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے ایک ایک مشتبہ پیکٹ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے کیمیکل ہینڈلنگ کی اسپیشل ٹیم نے پیکٹ میں ’اسبیٹوس‘ نامی کیمیکل کی موجودگی کی تصدیق کی ہے جو کہ تعمیرات میں استعمال ہوتا ہے اور کینسر کا سبب بن سکتا ہے

آسٹریلوی دفترخارجہ نے مشتبہ پیکٹ ملنے کے بعد تمام ممالک کے سفارتی مشن کو ایڈوائزری جاری کردی ہیں جب کہ سفارت اور قونصل خانوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا