English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہا گٹھ بندھن پر نتیش کے بیان کا لالو یادو نے اپنے خاص انداز میں دیا جواب

share with us

نئی دہلی:09؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر نشانہ سادھا ہے۔ لالو یادو نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے نتیش کمار پر حملہ کیا ۔ لالو نے ٹویٹ کی شروعات نتیش کمار کے بیان سے کی ، جس میں لکھا ہے کہ مہا گٹھ بندھن کا کوئی مستقبل نہیں ہے : نتیش کمار ۔

اس کے بعد لالو نے نتیش کمار کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ جو آدمی گٹھ بندھن کے ووٹ سے کرسی پر بیٹھا ہے ، جس نے دن دہاڑے عوامی مینڈیٹ کی ڈکیتی کی اور 11 کروڑ بہاریوں کے مینڈیٹ کی بے حرمتی کی ، وہ کس زبان سے مہا گٹھ بندھن کا مستقبل بتارہا ہے ۔ ایسے پلٹو ، دغابازوں کو شرم نہیں آتی ۔

خیال رہے کہ جیل میں رہنے کے بعد بھی لالو وقتا فوقتا اپنی باتوں کو ٹویٹر کے توسط سے شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ دراصل لالو کا یہ ٹویٹ نتیش کمار کے اس بیان پر آیا ہے ، جس میں وزیر اعلی نتیش نے کچھ دنوں قبل مہا گٹھ بندھن پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔ وزیر اعلی نتیش کمار کے اس بیان پر تیجسوی یادو سمیت دیگر لیڈروں نے بھی سخت اعتراض کیا تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا