English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجیہ سبھا کی کارروائی ایک دن کے لئے بڑھانےکو لےکر اپوزیشن کا ہنگامہ

share with us

نئی دہلی:09؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)راجیہ سبھا کے سرمائی اجلاس میں ایک دن کا اضافہ کیے جانے پر اپوزیشن پارٹیوں نے ایوان میں سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بغیر ان سے کوئی بات چیت کیے حکومت نے ایوان کی کارروائی کو ایک دن بڑھا دیا جو کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ آنند شرما نے اس تعلق سے راجیہ سبھا میں کہا کہ ’’اب نوبت یہ آ گئی ہے کہ حکومت اپوزیشن سے بات کرنا بھی پسند نہیں کرتی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ایسے ماحول میں اگر ایوان کی کارروائی نہیں چلتی ہے تو اس کے لیے حکومت ہی ذمہ داری ہوگی۔

اس درمیان مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے اپوزیشن کے اعتراض پر کہا کہ راجیہ سبھا ہنگاموں کی وجہ سے کافی متاثر رہا اس لیے کچھ قوانین پر غور و خوض کے لیے ایک اضافی دن کی ضرورت پڑی اور سرمائی اجلاس کو بڑھایا گیا۔ ارون جیٹلی کے بیان سے اپوزیشن لیڈران متفق نظر نہیں آئے اور انھوں نے کہا کہ اجلاس کی توسیع سے قبل اراکین راجیہ سبھا سے کوئی مشورہ کیوں نہیں کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا