English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کی طرف سے یمن کی سرحد پر اضافی فوج

share with us

ریاض:08؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی نیشنل گارڈ منسٹری نے یمن کی سرحد پر اضافی فوج بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔نیشنل گارڈ منسٹری کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کی جنوبی سرحد پر متعین فورسز میں شامل ہونے کے لئے اضافی یونٹیں عازم سفر ہو گئی ہیں۔ٹویٹر بیان کے ساتھ ٹینک لے جانے والی گاڑیوں کی تصاویر بھی شئیر کی گئی ہیں۔یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز مارچ 2015 سے حوثیوں کے خلاف حکومتی فورسز کو  تعاون فراہم کر رہی ہیں۔یمن میں جنگ کی وجہ سے سعودی عرب  اور یمن کی سرحد پر تقریباً تقریباً ہر روز حوثیوں کے ساتھ جھڑپیں ہو رہی ہیں۔علاوہ ازیں حوثی بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر حملے بھی کر رہے ہیں۔یمن کی زمین سے پھینکے گئے ان میزائلوں میں سے  زیادہ تر کو سعودی عرب ائیر ڈیفنس فورسز کی طرف سے ناکارہ بنا  دیا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا