English   /   Kannada   /   Nawayathi

" مسجد اقصی کی بے حرمتی" قطراوراردن کا احتجاج

share with us

دوحۃ:08؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)قطر  اور اردن  نے  اسرائیلی وزیر  زراعت یوری  اریئل اور ان کے ہمراہ  104 یہودیوں   کی طرف سے  پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصی کی بے حرمتی  کی مذمت کی ہے۔

  قطری وزیر خارجہ  شیخ محمد بن عبدالرحمان  الثانی  نے ٹویٹر پیغام میں  اس واقعے کی مذمت کی اور  عالمی برادری سے مطالبہ کیا  کہ وہ مسجد اقصی   کے خلاف  ان غیر قانونی کاروائیوں کو  روکنے میں  مدد کرے۔

 اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان  ماجد ال قطرانہ  نے بھی اپنے تحریری بیان میں اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصی کی بے حرمتی  کی  مذمت کی اور   کہا کہ اس حرکت سے مسلمانان عالم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لہذا ہمارا مطالبہ  ہے کہ اسرائیل اس قسم کے واقعات کو روکے ۔

 یاد رہے کہ  یوری اریئل اور ہمراہی وفد  نے گزشتہ روز صبح  اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں  مسجد اقصی  پر دھاوا بول دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا