English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں مسلمانوں پر ہو رہے مظالم کا تفصیلی علم نہیں : پاکستانی وزیر اعظم عمران خان

share with us

اسلام آباد:08؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی مخدوش ترین معاشی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے چین کی مدد 'تازہ ہوا کا جھونکا' ثابت ہوئی ہے۔

انھوں نے یہ بات ترک نیوز چینل ٹی آر ٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔اسی انٹرویو میں چین میں مبینہ ریاستی جبر کا شکار اویغور مسلمانوں کے بارے میں ایک سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ انھیں چین میں اویغور مسلمانوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے بارے میں تفصیل سے علم نہیں ہے لیکن وہ یہ ضرور کہیں گے کہ چین نے پاکستان کا مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 'انھوں نے ہمارے لیے کئی مختلف شعبوں میں مدد کی ہے لیکن ان کے کام کرنے کا طریقہ ایسا ہے کہ میں آپ کو ان کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کر سکتا کیونکہ وہ ان کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔'تقریباً 22 منٹ پر محیط یہ انٹرویو پیر کو نشر ہوا جہاں وزیر اعظم عمران خان نے مختلف موضوعات جیسے علاقائی سیاست، پڑوسی ممالک جیسے چین اور انڈیا، آسیہ بی بی کیس، پاکستان میں بدعنوانی اور امریکہ سے تعلقات کے حوالے سے سوالات کے جواب دیے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا