English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسٹریلیا رہف کو سیاسی پناہ دے، ہیومن رائٹس واچ

share with us

سعودی ٹین ایجر رہف محمد القنون کے معاملے پر تھائی لینڈ کی امیگریشن پولیس کے سربراہ سے سعودی سفارت خانے کے ناظم الامور نے ملاقات کی ہے۔ تھائی امیگریشن پولیس کے سربراہ نے رپورٹرز کو بتایا کہ اس ملاقات کے دوران سعودی سفارتی حکام نے تھائی لینڈ حکومت کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ممالک کا اس معاملے موقف یکساں ہے کہ لڑکی کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔ بنکاک میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی جانب سے تردید کی گئی ہے کہ اُس کے کسی اہلکار نے رہف القنون کا پاسپورٹ اپنے قبضے میں لیا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے آسٹریلیا حکومت سے کہا ہے کہ وہ سعودی نوجوان خاتون رہف محمد القنون کو سیاسی پناہ دے۔ رہف کو کویت سے بنکاک پہنچنے پر تھائی حکام نے روک کر ان کا پاسپورٹ قبضے میں لے لیا تھا۔ اس وقت اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایجنسی کے تحفظ میں موجود رہف کا کہنا ہے کہ ان کے پاس آسٹریلیا کا ویزا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا