English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں پھنسے اٹھارہ ہندوستانی ماہی گیر ہوئے بالآخر رہا ، گھروالوں میں دوڑی خوشی کی لہر 

share with us

بھٹکل 08؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) گذشتہ چھ ماہ سے ایران میں پھنسے اٹھارہ ہندوستانی ماہی گیروں کو آج بالآخررہائی ملی ہے اور وہ دو روز کے اندر دبئی پہنچنے والے ہیں۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران کے سمندری حدود میں داخل ہونے کے الزام میں اترکنڑا ضلع سے تعلق رکھنے والے نو ماہی گیروں کو 27جولائی 2018کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کے بعد 25اگست 2018کومزید نو ماہی گیروں کو اسی الزام میں ایران کے سمندری حکام نے حراست میں لیتے ہوئے انہیں کشتیوں میں نظر بند کردیا تھا۔ حراست میں لینے کی اطلاع ملنے کے بعد انہیں رہائی دلانے کے لیے کو تینگن گنڈی ناخدا مسلم جماعت کے ذمہ داروں نے مختلف افراد سے رابطہ کرکے اس سلسلہ میں بڑی کوششیں کیں لیکن جب ان کی کوششیں کارگر ثابت نہیں ہوئیں تو اترا کنڑا ضلع کے مختلف احباب سے رابطہ کیا گیا اور ان کے سامنے پوری صورتحال رکھی گئی۔ کنیرا مسلم خلیج کونسل کے ذمہ دار ابو محمد مختصر اسی طرح جناب سید خلیل الرحمن صاحب اور جناب صلاح الدین ابو صاحب نے بھی بڑی کوششیں کیں۔ اس سلسلہ میں کرناٹکا این آرآئی فورم نے بھی اپنا تعاون پیش کیا اور دبئی میں موجود ہندستانی سفارتخانے میں جاکر ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے ماہی گیروں کو رہا کرنے کے سلسلہ میں تعاون دینے کی بات کہی ۔ جس میں کرناٹکا فورم کے صدر پروین شیٹی اور دیگر شامل تھے ۔دوسری طرف ہندوستان میں بھی ان کے اہلِ خانہ نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیر داخلہ سشما سوراج کو بھی ایک یادداشت پیش کی تھی اور اس سلسلہ میں مداخلت کرنے کی گذارش کی گئی تھی۔ ان تمام کوششوں کے نتیجہ میں اور سب سے بڑھ کر اللہ کے فضل سے ان کی رہائی ہوئی اور دو روز کے اندر وہ دبئی پہنچنے والے ہیں۔ اس خبر سے پریشان گھر والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ رہا ہونے والوں کی شناخت محمد شریف یوسف باپو صاحب ، عتیق سلیمان گھارو ، محمد حسین ، محمد نعیم محمد حسین بھنڈی ، محمد ابراہیم ملا فقیرہ احمد ، جعفر عباس تڈلیکر ، محمد انصار اسماعیل باپو ، عثمان بمبئی کار محمد اسحاق ، عبداللہ سلیمان ڈانگی ، خلیل اسماعیل پانی بوڑو ، قاسم اسماعیل ، اجمل موسیٰ شمالی ، محمد الیاس امباڑی ، عنایت اللہ شمالی ، محمد الیاس قاسم گھارو ، یعقوب اسماعیل شمالی ، مطلوب منکی ، اور ابراہم احمد کیمانی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا