English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوائطی قلمکاروں کے لئےخوشخبری:انجمن صد سالہ جشن کے موقع پر نوائط محفل کی جانب سے ’’نوائطی کیبورڈ ’’کا اجراء

share with us

تہذیب و ثقافت کی بقا دراصل دین کی بقا ہے :قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا اقبال ملا ندوی 

بھٹکل 07؍ جنوری 2018(فکروخبر نیوز) انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے صد سالہ اجلاس کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر نوائط محفل کی جانب سے نوائطی تہذیب وثقافت پر ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نوائطی تہذیب وثقافت کو اجاگر کرنے والے مختلف پروگرامات پیش کیے۔ اس موقع پر نوائطی رسم الخط کی بورڈ کا اجراء قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا ملا محمد اقبال ندوی کے دستِ مبارک سے کیا گیا ۔ مولانا نے زبان کی بقا کی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ زبان کی بقا سے تہذیب باقی رہتی ہے اور تہذیب کی بقا دین کے بقا کی ضامن ہے۔ مولانا موصوف نے مولانا علی میاں رحمۃ اللہ علیہ کے حوالہ سے کہا کہ دین کی بقا تہذیب کی بقا پر ہے اور زبان کی حفاظت سے تہذیب باقی رہتی ہے۔ انہوں نے کمال اتاترک کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمال اتاترک جب اقتدار پر قابض ہوا تو اس نے سب سے پہلے تعلیمی نصاب سے ان کے رسم الخط کو ختم کردیا  جس کی وجہ سے آہستہ آہستہ قوم دین سے دور ہوتی چلی گئی۔مولانا نے نوائط محفل کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ یہ نوائط قوم پر احسان ہے کہ آج زبان کی بقا کے لئےقابل تعریف قدم اٹھایا گیا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا