English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن صدسالہ تقریبات کے موقع پر انجمن کے طلباء نے پیش کیا بہترین ثقافتی پروگرام : نئے نئے پروگرامات سے والدین کے ساتھ ساتھ طلباء کو بھی دیا انوکھا پیغام

share with us

بھٹکل 07؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے صد سالہ اجلاس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر انجمن کے مختلف شعبوں کے طلباء نے بہت ہی دلچسپ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ طلباء کی جانب سے پیش کردہ نت نئے پروگراموں کو حاضرین نے بہت ہی سراہا اور مختلف افراد نے اپنی طرف سے انعامات کا بھی اعلان کیا ۔سب سے دلچسپ پروگرام پرامیڈ رہا اور بالکل نئے اور دل کو چھولینے والے انداز میں طلباء نے بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ جناب عبدالرحمن باطن صاحب عرف باطن ماسٹر کی جانب سے تیارہ کردہ انجمن کا ترانہ بیک راؤنڈ میں چل رہا تھا جس نے پرامیڈ کے مختلف طریقوں کو چار چاند لگادئیے اور خوبصورتی میں اضافہ کردیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک پروگرام انجمن کی افتتاحی تقریب کا بھی پیش کیا گیا جس میں طلباء نے انجمن کے بانیان اور دیگر معزز شخصیات کی نقل کرتے ہوئے پرانی یادوں کو تازہ کردیا۔ اسی طرح پرانی شخصیات کی نقالی کرتے ہوئے حاضرین سے ان کی معرفت پوچھی گئی ۔ اکثر جوابات صحیح نکلے اور یکا دکا جوابات غلط قرار دئیے گئے ، ان کی چال چلن اور بولنے کے انداز سے پتہ چل رہا تھا کہ انجمن کے بانیان اور اس کے خادموں نے کس طرح اپنے بیانات سے قوم کوتعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے تیار کرایا اورکس کس انداز سے ان کے ساتھ تعلیم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اپنے نونہالوں کو اس چمن میں داخل کرانے کے لیے ذہن ساز ی کرائی۔ ننھے منے اور معصوم بچوں نے بھی اسٹیج پر آکر اپنی ہمت کی داد سامعین سے حاصل کی۔ مستقبل میں تعلیمی اور تربیتی میدان میں آگے بڑھنے کے حوصلہ کے ساتھ اسٹیج پر مختلف پروگرام پیش کرنے والے یہ ننھے منے بچوں نے اپنے مخصوص انداز میں حاضرین کو پیغامات دئیے اور انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے پر زور دیا۔اسٹیج پروگراموں میں دف کا پروگرام بھی انوکھا رہا جسے طلباء نے بڑی ہی خوش اسلوبی کے ساتھ پیش کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ طلباء نے موبائل فون کے غلط استعمال اور والدین کی فرمانبرداری وغیرہ پر بھی بہترین ڈرامے پیش کیے اور اس سلسلہ میں ہونے والی کوتاہیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے طلباء کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی پیغام دئیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا