English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں ترکی کا ہدف کرد نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیمیں ہیں

share with us

انقرہ:07؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ یہ دعوی کہ ترکی کردوں کو ہدف بنا رہا ہے نہایت غیر منطقی ہے۔ ترکی کا ہدف علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیمیں داعش اور  PKK/YPG ہیں۔

ابراہیم قالن نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن کے بیانات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دہشت گرد تنظیم کے کردوں کی نمائندہ ہونے کا دعوی کرنا سب سے پہلے ہمارے کرد بھائیوں کی توہین  کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی کے کے اور اس کی شامی شاخیوں YPG/PYD کے خلاف  ترکی کی جدوجہد کا ایک مقصد کردوں کو اس دہشت گرد تنظیم کے ظلم و ستم اور دباو سے بچانا ہے۔

ابراہیم قالن نے کہا کہ ترکی شام میں  مسئلے کے حل کے لئے کو ششوں کو جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن کل اپنے وفد کے ہمراہ ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں اور انہوں نے اپنے بیان میں PKK/YPG کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ  کرد جنگجووں کے تحفظ سے متعلق سمجھوتہ کئے بغیر امریکہ شام سے نہیں نکلے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا